September 23, 2019

ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد آیوش ہیلت سنٹرس کھولنے وزیراعظم مودی کا اعلان

ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد آیوش ہیلت سنٹرس کھولنے وزیراعظم مودی کا اعلان

 

 

نئی دہلی،30؍اگست،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں یوگا کے فروغ اور ترقی میں شاندار خدمات انجام دینے کیلئے وزیراعظم کا ایوارڈ جیتنے والوں کو یوگا ایوارڈس دیئے۔ ان ایوارڈس کا اعلان رانچی میں 2019 کے  یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ آیوش کی وزارت کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں پچھلے سال کے 2 ایوارڈ پانے والے بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے 12 یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ بھی جاری کیا، جس کا مقصد آیوش نظام کے عظیم معالجوں کے عظیم کام اور کامیابیوں کے اعتراف میں آیوش کے وزارت کی عہد بندی میں ا س کی ستائش کرنا تھا۔ وزیراعظم نے ہریانہ میں 10 آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرس (آیوش ایچ ڈبلیو سیز)کی شروعات بھی کی۔ یہ قدم اگلے 3 برسوں میں 12500آیوش ایچ ڈبلیو سیز کو چالو کرنے کے آیوش کی وزارت کے عہد کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

2019 کے یوگا ایوارڈ حاصل کرنے والے ہیں،  انفرادی قومی زمرے میں گجرات کے سوامی  راجرشی منی، انفرادی بین الاقوامی زمرے میں اٹلی کی محترمہ انٹونیٹاروزی ، تنظیمی قومی کٹیگری میں بہار کے شہر مونگیر میں اسکول آف یوگا، تنظیمی بین الاقوامی تنظیمی زمرے میں جاپان کے جاپان-یوگا نکیتن  2018کےیوگا ایوارڈس پانے والے ہیں، انفرادی قومی زمر ے میں جناب وِشواس منڈالک اور تنظیمی قومی زمرے میں ممبئی کا یوگا انسٹی ٹیوٹ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف جدید ادویات بلکہ آیوش شعبے میں بھی زیادہ سے زیادہ پیشہ ور افراد کو لانے کیلئے ضروری بہتری پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے آیوش گِرڈ کے خیال کی ستائش کی، جس سے اس سیکٹر میں  بہت سی کمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب مودی نے کہاکہ حکومت ملک میں ایک1.5لاکھ صحت مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت آیوش کو بھی ذہن  میں رکھے گی۔جن 12.5 ہزار آیوش صحت مراکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، ان میں سے تقریباً 4ہزار مراکز اس سال کے اندر اندر قائم کر دیئے جائیں گے۔

آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسونائک نے وزیراعظم کے یوگا ایوارڈس پانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے صحت کی یقین دہانی ہوتی ہے، جس کے لئے ہمیں کوئی روپیہ خرچ نہیں کرنا پڑتا۔ اس میدان میں بڑے خواب دیکھنے والوں کے رول کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان عظیم معالجین کے رول  کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کو   قدر وقار، احترام اور خوبصورتی کے جاری کیا جاناان معالجین کو انسانیت کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لئے خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان معالجین نے محدودوسائل کے چیلنجز پر  قابو پاتے ہوئے نوجوانوں کے طور پر بنی نوع انسان کی خدمت میں زبردست کردار ادا کیا۔ آج  ان لوگوں پر قوم فخر کرتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم آیوش کے طریقۂ علاج میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ   ان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آیوش کی وزارت  آیوشمان بھارت کے ایک حصے کے طور پرپورے ملک میں  1.5 لاکھ ہیلتھ اور ویلنیس مرکز قائم کرے گی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز قومی صحت پالیسی  2017 میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے صحت کے روایتی نظام میں آیوش کی خدما ت کو مربوط کرنے اورانہیں اصل دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے

Post source : Pib