October 24, 2020

راجستھان میں سڑک حادثہ 11 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں جمعہ کی صبح ہوئے سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ضلع راج سمند میں مسافروں سے بھری جیپ کو لاری نے ٹکر دے دی جس کی وجہہ سے 11 لوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق کمبھارگڑ سے بتایا گیا ہے۔یہ تمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہَ تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔