September 23, 2019

شادی ڈاٹ کام پر ایک لڑکی کو ٹھگنے کا واقعہ

شادی ڈاٹ کام پر ایک لڑکی کو ٹھگنے کا واقعہ

کرنول -4 ستمبر ( اردو لیکس)  شادی ڈاٹ کام ویب سائٹ پر رشتہ کے لئے نام رجسٹرڈ کروانا ایک لڑکی کے لئے مہنگا پڑا ۔ایک نامعلوم شخص نے لڑکی سے 78 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے یہ واقعہ آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے نندیال میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق نندیال سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے چند دن قبل رشتہ کے لئے شادی ڈاٹ کام ویب سائٹ میں اپنا نام رجسٹرڈ کروایا تھا حالیہ دنوں اسے شادی کا ایک پیغام موصول ہوا ۔لڑکے نے اپنانام عظیم بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کیلیفورنیا میں ڈاکٹر ہے اور شادی کی خواہش ظاہر کی ۔ان دونوں کی فون پر بات چیت ہوا کرتی تھی بتایا گیا ہے کہ لڑکی نندیال میں ایک کمپنی کی ملازم ہے لڑکے نے مختلف بہانوں کے ذریعہ لڑکی سے 78 ہزار روپے اپنے اکاونٹ میں دلوا لئے ۔اور اپنا  فون بھی بند کرلیا ۔لڑکی کو شک ہوگیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا اس نے پولیس میں اس کی شکایت کی ۔

Post source : Urduleaks