September 23, 2019

ناراین پیٹ ضلع میں یوم اساتذہ تقاریب کااہتمام

ناراین پیٹ ضلع میں یوم اساتذہ تقاریب کااہتمام

نارائن پیٹ (اردو لیکس/ محمد صادق چاند): نارائن پیٹ ضلع میں آج یوم اساتذہ منایا گیا۔ مختلف سرکاری و خانگی مدارس میں تہذیبی و ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔ اور یوم اساتذہ تقریب منائی گئی۔ بعد ازاں آر ڈی او آفس میں ضلع سطح کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں نارائن پیٹ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ’ ارکان اسمبلی ایس راجندر ریڈی’ چٹم رام موہن ریڈی’ ضلع پریشد چیرمین’ آر ڈی او کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اور پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر اساتذہ خصوصی توجہ دیں اور محنت سے پڑھاتے ہوئے طلباء و طالبات کا مستقبل روشن کریں۔ اس موقع پر ضلع سطح سے 16 اساتذہ کو انکی نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رویندر کے علاؤہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Post source : Urduleaks