July 15, 2020

نقلی نکسلایٹس کی ٹولی کو گرفتار

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پولیس نے نقلی نکسلایٹس کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ منچریال میں پولیس نے ان چاروں کو پکڑا جن میں ایک خاتون بھِی شامل ہے۔ یہ ٹولی لوگوں کو ڈرا دھمکاکر پارٹی فنڈ کے نام پر رقم وصول کررہی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے پا س سے اسلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔