September 22, 2019

اسقاط حمل کے دوران ہوئی طالبہ کی موت، عاشق نے لگایا ٹھکانے

اسقاط حمل کے دوران ہوئی طالبہ کی موت، عاشق نے لگایا ٹھکانے

رنگاریڈی 10 ستمبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ پرگی منڈل کے رنگا پلی گیٹ کے پاس دستیاب خاتون شناخت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پرگی۔ کوڑنگل مین روڈ کے بازو 5 ستمبر کو 22 تا 25 سالہ درمیانی عمر کی نامعلوم خاتون کی نعش پائی گئی تھی۔ بعد ازاں پتہ چلا تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جس خاتون کی نعش دستیاب ہوئی وہ ڈگری کی طالبہ ہے اوراس کا تعلق ریاست کرناٹک کے گلبرگہ سے ہے۔ زرائع کے مطابق وہ ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی ان دونوں میں تعلقات قائم ہوگئے جس کی وجہہ سے وہ حاملہ ہوگئی تھی۔ لڑکی کی گلبرگہ میں ہی اسقاط حمل کے دوران موت ہوگئی جس کے بعد اس کے عاشق نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نعش کو یہاں لاکر پھینک دیا اورآگ لگادی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post source : urduleaks