September 22, 2019

اترپردیش کے ایک کالج میں برقعہ پر پابندی

اترپردیش کے ایک کالج میں برقعہ پر پابندی

نئی دہلی 11 ستمبر(اردولیکس) ریاست اترپردیش کے ایک کالج میں لڑکیوں کےبرقعہ پہن کر کالج آنے پرپابندی لگادی گئی ہے۔ فیروزآباد کے ایس آرکے کالج میں برقعہ پراچانک نہ صرف پابندی لگادی گئی بلکہ برقعہ پہن کر آنے والی طالبات کو کالج کے پرنسپل ہاتھ میں چھڑی لئے بھگاتے ہوئے بھی نظرآئے۔ جو ویڈیوسامنے آیا ہے اس میں یہ منظر صاف طورپردیکھا جاسکتا ہے۔ پرنسپل کا لڑکیوں کے ساتھ اختیارکیا گیا رویہ بھی صاف نظر آرہا ہے وہ برقعہ پوش طالبات کو جھڑک کر کالج کے گیٹ کے باہر جانے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کالج کا پرانا قاعدہ ہے اوراس پرعمل آوری کی جارہی ہے اور یہ ڈریس‌کوڈ کے خلاف ہے۔ ان قواعد کو لاگو کرنے کیلئے پولیس کا بھی سہارا لیا گیا ہے‌کالج کے باہر پولیس کا پہرہ لگا دیا‌گیا‌ہے۔ کالج انتظامیہ نے برقعہ کے تعلق سے سخت موقف اختیارکرتے ہوئے لڑکیوں کوکالج کے باہربرقعہ اتارکرآنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ضلع حکام بھی اس معاملہ میں بے بس نظرآرہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ یہ کالج کا اندرونی معاملہ ہے۔

Post source : urduleaks