September 23, 2019

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پرلڑکے کی خودکشی

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پرلڑکے کی خودکشی

وشاکھا پٹنم 10 ستمبر (اردولیکس) ریاست آندھرا پردیش میں پب جی گیم کے شوق نے ایک طالب علم کی جان لے لی۔ چنا کوراڈا موضع سے تعلق رکھنے والے وینکٹ رمنا اورتروینی کا بیٹا 14 سالہ بی لوہت مقامی اسکول میں دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھا۔ اسے آن لائن گیم پب جی کھیلنے کی عادت پڑ گئی تھی اوروہ تعلیم میں دلچسپی نہیں لے رہا تھا۔ اس کی عادت چھڑانے کیلئےوالدین نے 20 اگست کو شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اس کے پاس سے سیل فون لے لیا۔ فون لے لینے پرمایوس طالب علم نے کیڑے ماردوا پی لی تھی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروایا جہاں کل اس کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں لڑکے کے رشتہ دارسوری ریڈی کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Post source : urduleaks