September 23, 2019

تلنگانہ کے سابق وزیر جوگو رامنا واپس آگیے

تلنگانہ کے سابق وزیر جوگو رامنا واپس آگیے
Photo Credit To file

حیدرآباد 11 ستمبر (اردولیکس) تلنگانہ کے سابق وزیروعادل آباد کے رکن اسمبلی جوگو رامنا جو اچانک لاپتہ گئے تھے واپس آگئے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ریاستی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے کابینہ میں شامل نہ کرنے پر وہ ناراض تھے۔ جوگورامنا اتوارکی دوپہرتک حیدرآباد میں واقع اپنی قیام گاہ پرموجود تھے۔ پیر کی شام وہ گن مینوں کو چھوڑ کر اورگھر والوں کو اطلاع دئیے بغیر کہیں چلے گئے تھے ان کا فون بھی سوئچ آف تھا۔ وہ آج عادل آباد پہنچے اور انہوں نے اچانک لاپتہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی بی پی کی وجہہ سے وہ دوا خانے میں شریک تھے اور ڈاکٹرس کے مشورے پر ہی انہوں نے اپنا سیل فون بند کر دیا تھا۔ ریاستی وزیر نے واضح کیا کہ وہ پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہویے کام کرینگے۔

Post source : urduleaks