September 22, 2019

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی امتحانات کا کل سے آغاز

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی امتحانات کا کل سے آغاز

حیدرآباد، 13ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، فاصلاتی تعلیم کے امتحانات کا کل 14 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر تمام ہال ٹکٹ اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ نیز ، طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ آئی ڈی لاگ ان کے ذریعے ہال ٹکٹ ڈاو ¿ن لوڈ کرلیں۔ ریجنل سنٹرس کو ان کے متعلقہ مراکز سے امتحان دینے والے طلبہ کی مکمل فہرست فراہم کردی گئی ہے۔

جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات کی اطلاع کے بموجب طلبہ کو ان کی متعلقہ لاگ ان تفصیلات رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھجوا دی گئیں ہیں۔متعلقہ طلبہ اور ارکان اسٹاف کی سہولت کے لیے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کی ایک فہرست یونیورسٹی کی ویب سائٹ (http://manuu.edu.in/dde/) پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہر iUMS استفادہ کنندہ کے لیے ہال ٹکٹ ڈاﺅن لوڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ارکان اسٹاف اپنے متعلق iUMS آئی ڈی کے ذریعہ ڈیش بورڈ میں Enable کیے گئے ”ہال ٹکٹ ڈاﺅن لوڈ“ لنک سے طلبہ کے ہال ٹکٹ ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

امتحان میں شرکت کے لیے طلبہ کو ہال ٹکٹ نہ ہونے کی صورت میں ریجنل ڈائرکٹر / سب ریجنل ڈائرکٹر کی جانب سے جاری کردہ مصدقہ دستاویز معہ تصویری شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام ریجنل ڈائرکٹر، اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے کسی بھی معاملے کی علیحدہ طور پر شعبہ ¿ امتحانات کو اطلاع دی جائے۔

Post source : Urduleaks