September 23, 2019

عادل آبادکے گنیش جلوسیوں میں بیسٹ فرینڈ سوسائٹی کی جانب سےپانی کےپاکٹس اورچنےکی تقسیم

عادل آبادکے گنیش جلوسیوں میں بیسٹ فرینڈ سوسائٹی کی جانب سےپانی کےپاکٹس اورچنےکی تقسیم

عادل آباد13-ستمبر(اردو لیکس)شہرعادل آبادکی متحرک تنظیم بیسٹ فرینڈہیلپ ویلفیرسوسائٹی جوہروقت مختلف رفاہی فلاحی خدمات میں مصروف رہتی ہےبروزجمعرات12ستمبرکوگنیش جلوسیوں میں قدیم بس اسٹانڈپرتنظیم کی جانب سےغیرمسلم افرادمیں مفت پانی کےپاکٹس اورچنےاورپوہاتقسیم کیاگیا۔تقریباایک ہزارجلوسیوں نےاس موقع سےاستفادہ حاصل کیا۔اسطرح بیسٹ فرینڈتنظیم نےگنگاجمنی تہذیب کی مثال قائم کرتےہوئےہندومسلم بھائی چارےکاثبوت پیش کیا۔سوسائٹی کی اس خدمت سےغیرمسلم افرادنےبہترین تائثرلیااورتنظیم کی خدمات کی خوب ستائش کی۔اس موقع پرتنظیم کےصدرعبدالعزیز؛عرفات خان؛ستیش؛رپیش ریڈی؛ارشاداحمد؛سریکانتھ؛وٹھل؛فیروزخان اوردیگرموجودتھے۔ٹی آرایس لیڈریونس اکبانی نےبحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اورتنظیم کی خدمات کوسراہا۔

Post source : Urduleaks