September 22, 2019

ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا حیدرآباد میں دسواں دو روزہ جنوبی ہند ورکشاپ

حیدرآباد 13 ستمبر (پریس نوٹ) ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے شہر حیدرآباد میں دسواں ورکشاپ بتاریخ ۴۱/۵۱/ستمبر ۹۱۰۲ء بروز ہفتہ و اتوار، بمقام کریسٹل بنجارہ مانصاحب ٹینک بوقت صبح ۰۱/ بجے تا ۵/بجے شام منعقد کیا جائے گا۔اس ورکشاپ میں ریاست مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کیرالا کی خواتین اراکین اور کوآرڈینٹرس کی شرکت متوقع ہے۔حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا جناب فضیل احمد ایوبی صاحب کے خصوصی خطابات ہوں گے۔دوروزہ ورکشاپ میں تحریک تحفظ شریعت، اصلاح معاشرہ، تین طلاق بل، دارالقضاء کی خدمات، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ویمنس ہیلپ لائن، کاؤنسلنگ سینٹرس، ویمنس ونگ کے اضلاع کی سرگرمیوں پر جملہ ۶/سیشن رکھے گئے ہیں۔
ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ چیف کوآرڈینیٹر ویمنس ونگ نے دلچسپی رکھنے والی سماجی کارکنات و اصلاح کا کام کرنے والی بہنوں سے گذارش کی ہے کہ فون نمبر 9550123871پر رابطہ پیدا کریں اور رجسٹریشن کروائیں۔

Post source : press note