September 22, 2019

ہیلمیٹ لگانے والوں کو روکا نہ جائے، کھمم پولیس کا فیصلہ

ہیلمیٹ لگانے والوں کو روکا نہ جائے، کھمم پولیس کا فیصلہ
Photo Credit To imagine

کھمم 13 ستمبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کھمم پولیس نے ہیلمٹ لگانے والوں کیلئے ایک بمپرآفرکا اعلان کیا ہے۔ زرائع کے مطابق ضلع کے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ٹریفک پولیس کو یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ اگرکوئی موٹرسائیکل سوارہیلیٹ لگائے ہوئے گاڑی چلاتا نظرآئے توروکا نہ جائے اورنہ اس کے دیگردستاویزات کی جانچ کی جائے۔ گاڑی رانوں میں ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینے یہ منفرد اقدام کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق آئندہ احکامات تک کیلئے اس طریقہ کارکو نافذ العمل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کے اس فیصلہ سے کھمم کے شہریوں کوبڑی راحت ملی ہے۔

Post source : urduleaks