September 23, 2019

تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اجلاس عام

تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اجلاس عام

حیدرآباد 13 ستمبر (پریس نوٹ)تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے شہر حیدرآباد خواجہ مینشن مانصاحب ٹینک بتاریخ ۴۱/ستمبر بوقت شام ۷/بجے اہم اجلاس بعنوان ”حالات حاضرہ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں“ منعقد ہوگا۔
اس اجلاس میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی (سپریم کورٹ) قانونی چیلنجز پر مخاطب کریں گے۔ مفتی تبریز عالم صاحب آرگنائزر دارالقضاء و تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ دارالقضاء کی خدمات اورطریقہ کار پر روشنی ڈالیں گے۔
عامۃ الناس سے گذارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔ خواتین کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظام رہے گا۔

Post source : press note