September 23, 2019

سب انسپکٹرآبکاری پرخاتون کا حملہ

سب انسپکٹرآبکاری پرخاتون کا حملہ

بھوپال 13 ستمبر (اردولیکس) لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے ایک خاتون نے سب انسپکٹر آبکاری پرحملہ کردیا۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش، ضلع مہیشورمیں پیش آیا۔ ناجائز کشیدہ شراب کی تیاری کی اطلاع ملنے پرمحکمہ آبکاری کے سب انسپکٹرموہن لال اپنی ٹیم کے ہمراہ دھاوا کرنے ایک مکان پر پہنچے۔ وہ مکان میں داخل ہورہے تھے کہ گھروالے ان کے ساتھ الجھ گئے اورجھگڑا کرنے لگے اس دوران وہاں موجود ایک خاتون نے سب انسپکٹرپراپنی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کردیا۔ کسی نے اس منظرکواپنے سیل فون میں قید کرلیا اوروہ وائرل ہوگیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب انسکٹرکا گریبان پکڑ لیا اوران پرسرعام حملہ کررہی ہے۔

Post source : urduleaks