October 23, 2019

7 شادیاں 20 ریپ۔ نقلی سب انسپکٹر گرفتار

چینایی 17 ستمبر ( اردو لیکس)چینایی کی پولیس نے دھوکہ دہی کے ذریعے7لڑکیوں سے شادی کرنے اور 20 خواتین کا ریپ کرنے والے نقلی سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ چینایی کے ایگمور سے تعلق رکھنے والی لڑکی خانگی کمپنی میں نلازمل کرتے تھی وہ 30 جون کو حسب معمول گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہویی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ اسکے ماں باپ کی شکایت پر پولیس کی جانب سے کیس درج کر لیا گیا۔اس دوران اس کے ماں باپ مدراس ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے جس کے بعد تحقیقات میں تیزی پیدا ہوگی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ لڑکی جس کمپنی میں کام کرتی تھی اس کے مینیجنگ ڈائرکٹر 29 سالہ راجیش پرتھوی نے اس کا اغوا کرکے زبردستی شادی کرلی ہے۔ پولیس نے اسکے آبای مقام ضلع تروپور پہنچ کر اس کے قبضے سے لڑکی کو آزاد کروا لیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ انکشاف ہوا کہ اس نے سات لڑکیوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے شادی کی ہے،ایک لڑکی کو اس نے اپنے سب انسپکٹر ہونے کا یقین دلا کر اسے پھانسی لیا تھا۔اس کے علاوہ ملزم پر بیس خواتین کے ساتھ ڈرا دھمکا کر ریپ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں اور سابق میں اسے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Post source : urduleaks