انٹر نیشنل

مدینہ منورہ: ماہ رمضان میں 55 ہزار زائرین کوطبی خدمات کی فراہمی

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین جیسے انتظامات کی نذیر شاید ہی دنیا کے کسی اور مذہبی اجتماع یا مقام پر مل سکتی ہین۔ زائرین کی آمد و رفت ہو، عبادات کے لئے انتظامات، صفائی کے اہتمام، پانی فراہمی، ہجوم کو منظم کرنا اور لاکھون لوکوں کا ایک ایسا مجمع جن کی زبانیں مختلف، تہذیبیں جداگانہ، بچے بوڑھے، ادھیڑ و جوان، صحتمند اور چلنے پھرنے سے معذور سب شامل ہوتے ہیں۔ ان سب کے آنے اور عمرہ و زیارت کی خیر خوبی سے تکمیل کے علاوہ اس دوران بیمار ہوجانے والے زائرین کا مفت علاج معالجہ کا بہترین انتظام مہیا کرایا جاتا ہے۔
رمضان کے اختتام پر جاری ایک اعلامیہ کی مطابق مسجد نبوی الشریف کے سیزنل صحت مرکز سے 55 ہزار سے زائد زائرین مختلف نوعیت کی صحت خدمات سے مستفیض ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحن میں قائم سیزنل صحت مرکز سے رمضان المبارک کے دوران بڑی تعداد میں زائرین کومختلف نوعیت کی صحت خدمات مہیا کی گئیں۔
سیزنل صحت مراکز مسجد نبوی الشریف کے مختلف سمتوں میں قائم ہیں جہاں بیرون اوراندرون مملکت سے آنے والے زائرین کوجملہ صحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
سیزنل صحت مرکز کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ الحرم ہسپتال سے 10 ہزار 797 جبکہ الصافیہ صحت مرکز میں 15 ہزار40 افراد کو صحت خدمات فراہم کی گئیں۔
مسجد نبوی کے مشرقی سمت میں باب جبریل پرقائم صحت مرکز جو کہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے سے 1240 زائرین مستفیض ہوئے ۔
زائرین کے لئے شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی بہترین طبی خدمات مہیا رہتی ہیں۔ ایمبولینس سروس چوبیسوں گھنٹے مہیا رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button