October 23, 2019

جادو کا شبہ، قتل کے بعد نوجوان کی نعش کو لگادی گئی آگ

جادو کا شبہ، قتل کے بعد نوجوان کی نعش کو لگادی گئی آگ
Photo Credit To imagine

میڑچل 19 ستمبر (اردولیکس) جادوکرنے کے شبہ میں ایک شخص کا قتل کرنےکے بعد اس کی نعش کوآگ لگادی گئی۔ یہ واقعہ ضلع میڑچل کے شاہ میرپیٹ منڈل، موضع ادراسوپلی میں پیش آیا۔ مقامی خاتون لکشمی گذشتہ چند سال سے خرابی صحت سے متاثرتھی کل اس کی موت ہوگئی۔ اس کے رشتہ داروں کو شبہ ہوگیا تھا کہ مقامی آنجنیولوکی جانب سے جادہ کرنےکی وجہہ سے خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ خاتون کی آخری رسومات انجام دی گئی جس کے بعد اس کے کچھ رشتہ داروہیں رک گئے۔ ان کا ماننا تھا کہ جادوگروہاں ضرور آئے گا۔ جس مقام پرخاتون کی آخری رسومات انجام دی گئی آنجنیولووہاں پہنچا جس پران کا شک یقین میں بدل گیا اورانھوں نے کلہاڑی سے حملہ کرکے آنجنیولو کا قتل کرنے کے بعد جس مقام پرخاتون کوچتاکوآگ دکھائی گئی تھی لکڑیاں ڈالکرآنجنیولو کی نعش کو بھی آگ لگادی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Post source : urduleaks