October 23, 2019

سابق مرکزی وزیر چنیمانند ریپ کیس میں گرفتار

نئی دہلی -20 ستمبر ( اردو لیکس) سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر سوامی چنمایانند کو ریپ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یوپی کی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے شاہجہاں پور سے ہی چنیمانند کو گرفتار کیا۔ اور انھیں میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔جہاں بھاری پولیس تعینات ہے۔ قانون کی طالبہ نے سابق مرکزی وزیر سوامی چنمایانند پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ ان الزامات کے سلسلے میں ، ایس آئی ٹی کی ٹیم نے گذشتہ جمعہ کو سوامی چنمایانند سے کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔

Post source : Urduleaks