October 23, 2019

عاشق جوڑے کی اجتماعی خودکشی

عاشق جوڑے کی اجتماعی خودکشی
Photo Credit To imagine

بھدرادری کتہ گوڑم 21 ستمبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اناروپاڑومیں پیش آیا۔ موضع سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سندھو اورگوپی نے جراثیم کش دوا پی لی۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ناکامی کی صورت میں انھوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Post source : urduleaks