October 23, 2019

نسیم شریف نےاقلیتی ضلع بہبودآفیسرعادل آبادکی حیثیت سےجائزہ حاصل کرلیا – مبارکبادی کاسلسلہ جاری

نسیم شریف نےاقلیتی ضلع بہبودآفیسرعادل آبادکی حیثیت سےجائزہ حاصل کرلیا – مبارکبادی کاسلسلہ جاری

عادل آباد21/ستمبر(اردو لیکس)نسیم شریف نے بحیثیت اقلیتی بہبودآفیسربحسن خوبی عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئےہرممکنہ اقدامات کرنےکاارادہ ظاہرکیا۔وہ آج اقلیتی بہبوددفترعادل آبادمیں بحیثیت اقلیتی بہبودآفیسراپنےعہدےکاجائزہ لینےکہ بعداخباری نمائندوں سےخطاب کررہےتھے۔اس ضمن میں انچارج ضلع کلکٹرعادل آبادنےاحکامات جاری کردئےاورمتعلقہ عہدیداران کوتقررنامےکی کاپی روانہ کردی گئی۔نسیم شریف نےسرواسکشاابھیان میں ایک سال خدمت انجام دی اورپوسٹ ماٹرک بوائزہاسٹل برائےاقلیتی میں ہاسٹل ویلفیرآفیسرکی حیثیت سےخدمت انجام دی اوراسی طرح گورنمنٹ اسکول بالکمندرمیں اسکول اسسٹنٹ کی حیثیت سےبحسن خوبی خدمت انجام دیچکےہیں۔اقلیتی بہبوددفترکےاسٹاف نےخوشی کااظہارکرتےہوئےنسیم شریف کومبارکبادپیش کی اورپھول کاگلدستہ پیش کیا۔نسیم شریف نےسبھی کاشکریہ اداکیا۔اس موقع سابقہ اقلیتی بہبودآفیسرشریمتی کرشناوینی؛پرعبدالحسیب؛محمدکلیم؛طاہرالدین؛نورالدین؛روی؛عمران خان اوردیگرموجودتھے۔

Post source : Urduleaks