October 23, 2019

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ترقی کی راہ پر گامزن

 

        آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملت اسلامیہ ہندیہ کاایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے، جو شریعت اسلامی کے تحفظ اوروحد ت کلمہ کی بنیاد پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کومتحد کرنے اور رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ بورڈ جہاں مسلم عائلی قوانین (مسلم پرسنل لا) کی حفاظت کے لئے حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے وہیں خود مسلمانوں میں پھیل رہی سماجی و اخلاقی برائیوں اور احکام شریعت سے بے راہ روی کو دور کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔
           اپنے انہیں مقاصد کے حصول کے لیے بورڈ نے مختلف شعبے قائم کیے ہیں۔ موجودہ دور میں بورڈ نے سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ایک شعبہ ”سوشل میڈیا ڈیسک“کے عنوان سے قائم کیا ہے، جس کی ذمہ داری بحکم صدر بورڈ حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی صاحب مدظلہ، سکریٹری بورڈ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ اس شعبہ کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے اسلام دشمن عناصر کی طرف سے شرعی قوانین سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور مسلم معاشرے میں شریعت اسلامی پر عمل کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔ اس شعبہ کی افادیت کو عام کرنے کی غرض سے سب سے پہلا ورکشاپ جنرل سکریٹری بورڈ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں بھوپال شہر میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں آئی.ٹی ایکسپرٹس اور سوشل میڈیا ماہرین نے شرکت کی تھی۔اسی طرح لکھنؤ میں بھی ایک ورکشاپ منعقد ہوچکاہے۔ الحمدللہ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی سرپرستی میں روز اول سے یہ شعبہ پوری تندہی کے ساتھ بحسن وخوبی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس قلیل مدت میں اس کی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس شعبے سے جڑ کر استفادہ کررہے ہیں۔ اس شعبے کے تحت مختلف سوشل سائٹس(وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور انسٹا گرام) پر بورڈ کے آفیشیل اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں متعددمتحرک فعال احباب کوسوشل میڈیاڈیسک کے فروغ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ذیل میں ان تمام سلسلوں کی تفصیلات درج ہیں جو متعینہ وقفے کے ساتھ بورڈ کے اکاؤنٹس پر جاری کیے جاتے ہیں۔
۱- بورڈ کا پیغام: روزانہ بورڈ کا پیغام کے عنوان سے اکابرین بورڈ کی تقریروں اور تحریروں سے موجودہ حالات کےپیش نظر اور وقت کی ضرورت کے اعتبار سےمختصر اقتباسات امیج کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں، ساتھ ہی ان کا ہندی، رومن اردو میں ترجمہ اور آڈیو بھی بھیجا جاتا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ سلسلہ انگریزی میں بھی شروع ہو۔
۲۔ اصلاحی مضامین: معاشرے میں پھیل رہی سماجی و اخلاقی برائیوں اور معاشرے میں شرعی احکامات سے متعلق پھیلائے جانے والے غلط پروپیگنڈوں کے پیش نظر اکابرین بورڈ کے اہم اصلاحی مضامین جاری کئے جاتے ہیں۔
۳۔ نصیحتیں: روزانہ اخلاقی و معاشرتی آداب سے متعلق مختصر حدیث یا آیت قرآنی امیج کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔
۴۔ تکبیر مسلسل: ملک کے مختلف مسالک و مکاتب فکر کے مشہور و معروف علماء کی تقریروں اور تحریروں کے ایسے مختصر اقتباسات جاری کیے جاتے ہیں جن میںمسلمانوں کے لیے موجودہ حالات کے اعتبار سے رہنمائی موجود ہوتی ہے۔
۵۔ بیانات: ملک کے مختلف حصوں میں منعقدہ پروگراموں میں اکابرین بورڈ کی کیجانے والی تقاریر کی اہم موضوعات پر مختصر کلپس بورڈ کے آفیشیل یوٹیوب چینل پراپلوڈ کی جاتی ہیں۔
۶۔ خطبہ جمعہ: ائمۂ مساجد کے لیے ہر ہفتہ حالات حاضرہ، اخلاقی و معاشرتی اور فرقہ پرست عناصر کی اسلام مخالف سازشوں کے پیش نظر آسان اور عام فہم زبان میں مفصل و مدلل خطبہ جمعہ جاری کیا جاتا ہے۔
۷۔ اسلامی آداب: اسلامی تعلیمات اور طریقہ زندگی کو عام کرنے کے لیے قرآن کریم اور احادیث نبویہ ﷺ میں موجود اخلاقی و معاشرتی آداب جاری کیے جاتے ہیں۔
۸۔ پریس ریلیز: ہنگامی حالات سے متعلق اکابرین بورڈ کے اخباری بیانات اور پریس ریلیز بھی ارسال کی جاتی ہے۔
۹۔ ملی مسائل کے سلسلے میں رہنمائی: ملی مسائل کے سلسلے میں کسی تحریر، تقریر یابیان کے ذریعے مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیاجاتاہے۔
مسلمانان ہند سے درخواست ہے کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک سے جڑ کر استفادہ کریں۔ جو حضرات سوشل میڈیا ڈیسک سے جڑناچاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں ۔9834397200
بورڈ کے آفیشیل اکاؤنٹس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1- وہاٹس ایپ گروپ (Whatsapp groups)میں شامل ہونے کے لیے اس نمبر پر میسیج کریں: 9834397200
2- ٹیلی گرام چینل (Telegram Channel)سے جڑنے کے لیے اس لنک کا استعما کریں:
3- یوٹیوب چینل (Youtube Channel)سے جڑنے کے لیے اس لنک کا استعما کریں:
4- فیس بک پیج (Facebook Page)سے جڑنے کے لیے اس لنک کا استعما کریں:
5- ٹویٹراکاؤنٹ (Twitter account)سے جڑنے کے لیے اس لنک کا استعما کریں:
سوشل میڈیا ڈیسک کی طرف سے جاری کئے جانے والے تمام سلسلے حاصل کرنے کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی پر وزٹ کریں: www.aimpb.co.in

Post source : Press release