October 23, 2019

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کا شوق، نظام آباد کا نوجوان پانی میں بہہ گیا

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کا شوق، نظام آباد کا نوجوان پانی میں بہہ گیا

نظام آباد 22 ستمبر (اردولیکس) ٹک ٹاک کیلئے ویڈیوبنانے کے شوق میں ایک نوجوان پانی میں بہہ گیا جبکہ اسکے دو ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔ ضلع کے گونو گپلا موضع سے تعلق رکھنے والے دنیش، منوج اورگنگا چلم قریب میں واقع کپلا واگو گئے تھے اور پانی میں کھڑے ہوکرسوشیل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیلئے ویڈیو بنارہے تھے کہ اچانک آبی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہہ سے دنیش بہہ گیا جبکہ اس کے دو دوستوں کو بچالیا گیا۔ یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا جو آج نوجوان کی نعش نکالنے کےبعد منظرعام پرآیا ہے۔

Post source : urduleaks