October 23, 2019

جناب اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر

حیدرآباد -22 ستمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے آج اسمبلی کی مختلف کمیٹیوں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔  جس کے مطابق مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی )کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اے جیون ریڈی کو انڈر ٹیکنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایس راملنگا ریڈی کو اسٹیمٹ کمیٹی کا چیئرمین اور نانپانی نریندر کو ریلوے زونل کمیٹی کا ممبر مقرر کیا ہے۔

Post source : Urduleaks