October 23, 2019

حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو ریل اسٹیشن میں حادثہ نوجوان لڑکی ہلاک

حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو ریل اسٹیشن میں حادثہ نوجوان لڑکی ہلاک

حیدرآباد-22 ستمبر( اردو لیکس) حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو ریل اسٹیشن میں میٹرو پلر سے سمنٹ اور کنکریٹ کا پلاسٹر گرنے سے ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کے احاطے میں کے پی ایچ بی کالونی کی رہنے والی مونیکا اپنی ایک رشتہ دار کے ساتھ ٹرین سے اترنے کے بعد بارش سے بچنے کھڑی بولی تھی اس دوران پلر سے پلاسٹر کے کچھ تکڑے لڑکی کے سر پر گر پڑے جس کے نتیجے میں مونیکا شدید زخمی ہوگئی ۔اسے  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبر نہیں ہوسکی ۔بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ مونیکا ٹی سی ایس کی ملازم تھی 

Post source : Urduleaks