June 04, 2020

منگلور میں یوتھ کانگریس لیڈر سہیل کی مبینہ فائرنگ نوجوان زخمی

 

بنگلور- 24 ستمبر ( اردو لیکس) منگلورو میں دو گروپ میں تصادم کے دوران یوتھ کانگریس  لیڈر کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ میں18 سالہ نوجوان کو ٹانگ میں گولی لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق یوتھ کانگریس لیڈر سہیل کانڈک کے مقامی رہائشی ارشاد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا گزشتہ رات پیش آئے جھگڑے میں سہیل نے مبینہ طور پر تین گولیاں چلائیں جس میں ارشاد کے پیر میں گولی لگی۔، اس کے بعد منگلور کے علاقے اللال میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔اس واقعہ کے خلاف مقامی افراد ، جو گھروں سے نکل آئے تھے  ہنگامہ کھڑا کردیا اور انہیں وہاں سے چلے جانے کو کہا۔تاہم سہیل اور اس کے گروپ نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تو مقامی افراد مشتعل ہوکر اس گروپ کو  لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس میں سہیل اور کار ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔منگلور پولیس نے اس واقعہ میں سہیل کے ساتھ آنے والے کئی افراد کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم تصادم میں زخمی ہونے والے سہیل اور کار ڈرائیور بشیر کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقامی حکام کے ساتھ الال میں آرمڈ ریزرو پولیس کو تعینات کیا ہے۔پولیس کے مطابق سہیل کو ابھی تک باضابطہ طور پر حراست میں نہیں لیا گیا ہے کیونکہ ان کا علاج جاری ہے۔

Post source : Urduleaks