October 23, 2019

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب

نئی دہلی-24 ستمبر( اردو لیکس)دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے امیتابھ بچن  کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ایوارڈ کمیٹی نے متفقہ طور پر امیتابھ کا انتخاب کیاہے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی۔ یہ ایوارڈ ہر سال ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ہندوستانی سنیما میں نمایاں مظاہرہ کیا  ہے۔ امیتابھ بچن  11 اکتوبر 1942 کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں پیدا ہوئے ۔ 1970 کی دہائی میں ، زنجیر اور دیوار میں بہترین اداکاری کے ذریعہ انہوں نے اپنی پہچان بنائی ۔ وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنے کرداروں کے لئے جانا جاتا ہے۔ شاہن شاہ ، بالی ووڈ میں ملینیم کے اسٹار اور بگ بی۔ انہوں نے چار دہائیوں میں تقریباً 190 فلموں میں اداکاری کی۔ 

Post source : Urduleaks