June 04, 2020

کامیڈین وینو مادھو ہاسپٹل میں شریک – وینٹیلیٹر پر علاج

حیدرآباد-24 ستمبر( اردو لیکس)تلگو فلموں کے مشہور کامیڈین وینومادھو کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث انھیں وینٹلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ وینو مادھو ، جو کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور تازہ طور پر گردے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔انھیں سکندرآباد کے یشودھا اسپتال میں شریک کردیا گیا ہے۔  وینٹیلیٹر کے ذریعہ وینومادھاوا کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے قریبی دوستوں کے مطابق اس وقت وینومادھاوا کی صحت  تشویشناک ہے۔

Post source : Urduleaks