October 23, 2019

بیسٹ فرینڈس ہیلپ ویلفیرسوسائٹی کےزیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں مفت ہیلت چیک ایپ کیمپ کاکامیاب انعقاد

بیسٹ فرینڈس ہیلپ ویلفیرسوسائٹی کےزیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں مفت ہیلت چیک ایپ کیمپ کاکامیاب انعقاد

عادل آباد25-ستمبر(اردو لیکس)شہرمستقرکی رفاہی فلاحی تنظیم بیسٹ فرینڈس ہیلپ ویلفیرسوسائٹی کےزیراہتمام عادل آبادکےگورنمنٹ ڈگری کالج میں مفت ہیلت چیک ایپ کیمپ لگایاگیا۔اس کیمپ سےتقریباً500طلباءکاہیموگلوبین؛بی پی؛بلڈگروپ؛حنرل ہیلت چیک ایپ کیاگیا۔اس موقع پرتنظیم کےصدرعبدالعزیزنےمیڈیاسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ شہرمستقرمیں وبائی امراض کےمریضوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔روزانہ کئی لوگ خانگی ہسپٹلس کےعلاوہ رمس ہاسپٹل رجوع ہورہےہیں؛وبائی امراض اوروائرل فیورکی روک تھام کیلئےبیسٹ فرینڈس تنظیم کی جانب سےگورنمنٹ ڈگری کالج میں مفت ہیلت چیک ایپ کیمپ منعقدکیاگیا۔انہوں نےکہاکہ تنظیم کی جانب سےسال بھرمختلف رفاہی فلاحی خدمات انجام دئےجاتےہیں۔بیسٹ فرینڈ تنظیم کی اس خدمت پرکالج پرنسپل محترمہ عتیقہ بیگم نےستائش کی اورتنظیم کی خدمات کوخوب سرہاہ۔اس موقع پرتنظیم کےذمہ داران عبدالعزیز؛عرفات خان؛وٹھل؛افسر؛ارشاد؛فیروزخان؛روپیش ریڈی؛وجے؛کالج وائیس پرنسپل رگھوناتھ؛این ایس ایس پی اووجیااوردیگرموجودتھے۔

Post source : Urduleaks