December 08, 2019

بریکنگ نیوز – محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب

بریکنگ نیوز – محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب

حیدرآباد-27 ستمبر( اردو لیکس)ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر منتخب ہوگئے۔ اظہر الدین نے جمعہ کو ہوئے انتخابات میں 74 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 223 ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ اظہر نے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کیا۔ اظہرالدین کے علاوہ دلیپ کمار اور پرکاش چند جین صدارت کے لئے مقابلے میں تھے۔ اظہر الدین کو 147 ووٹ ملے جبکہ پرکاش جین نے 73 اور دلیپ کمار کو 3 ووٹ ملے۔  ایچ سی اے کے سابق صدر گڈم ویویک نے اظہرالدین کے خلاف ،پرکاش چند جین پیانل کی تائید کی تھی اس کے باوجود اظہر الدین کو کامیابی حاصل ہوئی 

Post source : Urduleaks