June 04, 2020

ٹریفک چالان کی رقم ادا کرنے سے مجبور آٹو ڈرایور نے کی خودکشی کی کوشش

ٹریفک چالان کی رقم ادا کرنے سے مجبور آٹو ڈرایور نے کی خودکشی کی کوشش

احمدآباد-28 ستمبر( اردو لیکس)موٹروہیکل ایکٹ میں ترمیم کے بعد بڑھائی گئی جرمانوں کی رقم سے شہری پریشان ہیں ایسے میں چالانات کی رقم ادا کرنے سے قاصر ایک آٹو ڈرائیور نے خودکشی کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا۔احمدآباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان راجو سولنکی گریجویشن کرنے کے بعد آٹو چلاتے ہوئے زندگی گزار رہا ہے۔ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر اسے اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ رقم‌کی عدم‌ادایگی پر پولیس نے اس کا آٹو ضبط کر لیا گیا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہوگیا اور اس نے فینایل پی کر خودکشی کی کوشش کی اسے علاج کیلیے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks news network