October 23, 2019

تلنگانہ کے کتہ کوٹہ میں 5.3 کلو وزن والی بچی کا جنم

تلنگانہ کے کتہ کوٹہ میں 5.3 کلو وزن والی بچی کا جنم
Photo Credit To Chand

محمد صادق چاند

ناراین پیٹ-30 ستمبر(اردو لیکس) تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں 5.3 کلو وزن رکھنے والی ایک لڑکی کا جنم ہوا ہے ضلع کے کتہ کوٹہ میں واقع راہول ہاسپٹل میں رادھا نامی خاتون نے اس لڑکی کو جنم دیا۔ہاسپٹل کی ڈاکٹر پراجا تماں نے بتایا کہ رادھا کی آج ڈیلیوری انجام دی گئی جس نے بھاری وزن رکھنے والی لڑکی کو جنم دیا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ رادھا کی یہ پہلی ڈیلیوری تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ رادھا کا وزن 108 کلو تھا اور اس کی بچی کا وزن 5.3 کلو ہے۔ یہ پہلا واقع ہے متحدہ محبوب نگر ضلع میں بھاری وزن والا بچہ پیدا ہوا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں 

Post source : Urduleaks