June 04, 2020

مہاراشٹرا اسمبلی کیلئے مجلس کی پانچویں فہرست

اورنگ آباد-30 ستمبر ( اردو لیکس) سید امتیاز جلیل رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد و ریاستی صدر مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مجلس کے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی ہے پربھنی اسمبلی حلقہ سے علی خان معین خان’ بیڑ حلقہ سے شیخ شفیق محمد’ پائیٹھان (اورنگ آباد) حلقہ سے پرلہڈ ڈھونڈی رام راتھوڑ’ کامپٹی (ناگپور) حلقہ سے ثاقبل الرحمٰن’ ہاٹکنگلے (کولہاپور ایس سی) حلقہ سے ساگر نامودے شنڈے’ سری رام پور (احمد نگر ایس سی) حلقہ سے سریش ایکناتھ جگدھانے اور دھولے حلقہ سے ڈاکٹر انور فاروق شاہ مجلس کے ٹکٹ سے مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کے مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر کے انتخابات میں اب تک 24 امیدواروں کا اعلان کیا ہے

Post source : Urduleaks