October 23, 2019

عادل آباد میں جمعرات کو سیوافاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ – خواجہ سراج الدین کی عوام سے استفادہ کی اپیل

عادل آباد میں جمعرات کو سیوافاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ – خواجہ سراج الدین کی عوام  سے استفادہ کی اپیل

عادل آباد2-اکتوبر(اردو لیکس)شہر عادل آباد و اطراف میں ڈینگو؛ملیریا؛وائرل فیور کی روک تھام کیلئے جدید تنظیم سیوافاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا کل بروز جمعرات بتاریخ 3اکتوبر2019 بمقام اردو گھر شادی خانہ پتلی بولی عادل آباد پر منعقد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر سیوافاؤنڈیشن خواجہ سراج الدین نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔خواجہ سراج الدین نے کہاکہ ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرس کی خدمات لیجارہی ہے۔اور مفت چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کیجائےگی۔انہوں نے شہریان عادل آباد مرد و خواتین سے سیوافاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد شدنی کیمپ سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔اس موقع پرتنظیم کےدیگرذمہ داران نوید؛کلیم اور دیگر موجود تھے۔

Post source : Urduleaks