October 23, 2019

حیدرآباد کے اے ٹی ایمس پھر ایک بار نقدی سے خالی!

حیدرآباد کے اے ٹی ایمس پھر ایک بار نقدی سے خالی!

حیدرآباد-3 ستمبر( اردو لیکس)حیدرآباد کے کئی اے ٹی ایمس میں ایک مرتبہ پھر نقدی کی کمی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔چاہے وہ قومیائے ہوئے بینک ہوں یا پھر پرائیویٹ بینک، صورتحال وہی ہے۔بعض اے ٹی ایمس میں نقدی نہیں کا بورڈ لگاہوا ہے تو بعض میں اے ٹی ایم کے کام نہ کرنے کا بورڈ لگایا گیا ہے۔کئی اے ٹی ایمس ایسے بھی ہیں جہاں کوئی بورڈ لگاہوا نہیں ہے اور صارفین سے خواہش کی جارہی ہے کہ نقدی نہیں ہے مہربانی کرکے قریبی اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم جائیں۔صارفین کو اے ٹی ایم میں نقدی کی کمی کا احساس اُس وقت ہورہا ہے جب نقدی نکالنے کا پورا عمل مکمل کرلیا گیا۔ایسا ہی ایک اے ٹی ایم وکرم پوری کا ہے۔ماریڈ پلی کے بعد آئی سی آئی سی آئی اے ٹی ایمس میں بھی کبھی کبھار رقم ہوتی ہے

Post source : Urduleaks