October 23, 2019

کار میں چوری کے سیل فونس کی منتقلی

کار میں چوری کے سیل فونس کی منتقلی

وشاکھاپٹنم-3 اکتوبر( اردو لیکس)آندھراپردیش  کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد کو کار میں بڑی تعداد میں مسروقہ سل فونس منتقل کرنے والے دو افراد کو ضلع کرشنا کے جگیا پیٹ کے قریب پولیس نے پکڑ لیااور ان کے قبضہ سے 275سل فونس ضبط کرلئے۔ملزمین کی شناخت گجواکا کے رہنے والے شری رام سائی نکھل،حیدرآباد کے رہنے والے بنڈلہ ابھے رام کے طور پر کی گئی ہے۔سل فون منتقل کرنے کے لئے استعمال کار کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا۔

Post source : Urduleaks