November 13, 2019

میدک ایس پی کی شادی چیف منسٹر اے پی بھی مدعو

میدک ایس پی کی شادی چیف منسٹر اے پی بھی مدعو

 

میدک-3 اکتوبر ( اردو لیکس)میدک سپرنٹنڈنٹ پولیس چندرا دیپتی نے آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی شادی کا رقعہ دیا ۔انھوں نے وجے واڑہ میں جگن اور ان کی شریک حیات بھارتی سے بھی ملاقات کی ۔چند دن قبل چندرا دیپتی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو رقعہ دیتے ہوئے ان کی شادی میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے آج وجے واڑہ میں جگن اور ان کی شریک حیات بھارتی سے بھی ملاقات کی  اور شادی کا کارڈ دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چندرا دیپتی کی شادی آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے رشتہ دار کے ساتھ طے ہوئی ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس ان کی شادی میں شریک ہونے کا امکان ہے چندرا دیپتی کا آبائی وطن ورنگل ہے اور وہ حیدرآباد میں پرورش پائی ، سی ایس ای میں آئی آئی ٹی دہلی کی گریجویٹ ہیں اور 2012 بیاچ کی آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ انہوں نے میدک ایس پی کے تقرری سے قبل تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دیں۔

Post source : Urduleaks