October 23, 2019

عادل آباد میں معمولی جھگڑے کے دوران نوجوان کا قتل

عادل آباد میں معمولی جھگڑے کے دوران نوجوان کا قتل

عادل آباد4-اکتوبر(اردو لیکس)مستقر عادل آباد کے کھوجاقبرستان کے قریب جمعرات کی رات قتل کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ون ٹاؤن پولیس عادل آباد کے مطابق شہر مستقر کے امبیڈ کر نگر کھوجاقبرستان کے پاس  فردوس خان نے حاجی شاہ نامی شخص پر حملہ کردیا حاجی کے جسم کے مختلف حصوں پر  زبردست پٹائی کردی؛حاجی شاہ فردوس کے حملہ کی تاب نہ لاسکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ حاجی شاہ کو فردوس نے لکڑی کا جھولا بنانے کیلئے 10ہزار نقد رقم دی تھی۔جھولا بنواکر نہ دینے پر فردوس نے حاجی سے دی ہوئی رقم کا مطالبہ کیا۔جس کی وجہ سے دونوں میں بحث ہوگئی اور فردوس نے حاجی کی جم کر پٹائی کردی۔۔حاجی شاہ محلہ خانہ پور سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی ع25 سال بتائی گئی ہے ان کے والد کا،ممتاز شاہ بتایا گیا ہے واضح رہے کہ حملہ کے وقت  فردوس خان نشہ کی حالت میں بتایاگیا ہے۔اس کی عمر بھی 25 سال بتائی گئی ہے۔ جو گل محمد خان کا فرزند بتایا گیا جو بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھتا ہے۔ون ٹاؤن سی آئی بی سریش نے اطلاع ملتے ہی مقام واقعہ پر پہنچ کر تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے فردوس خان کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کی جانب سے ماحول کو پر امن رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Post source : Urduleaks