October 23, 2019

قومی کونسل نئی دہلی کی موبائیل ویان کی نظام آباد آمد

قومی کونسل نئی دہلی کی موبائیل ویان کی نظام آباد آمد

نظام آباد۔4/اکٹوبر(پریس نوٹ) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ذریعہ چلائی جا رہی موبائیل ویان جو کہ اردو زبان کی کتابوں کی نمائش وفروخت کے لئے آج صبح9بجے قلعہ روڈ نظام آباد پہنچی جہاں پر ڈاکٹر عزیز سہیل، ڈاکٹر ضامن علی حسرت، ایم اے مقیت، حلیم قمر،محمد جاوید،محمد عثمان، محمد یاسین، رفیق قریشی، خلیل احمد و دیگر اہم شخصیتوں نے موبائیل ویان کا استقبال کیا۔ قلعہ روڈ نزدکرسینٹ گرلز کالج نظام آباد پر صبح 9تا4 بجے دن اس ویان میں موجود اردو کی کتابوں کو مشاہدہ اور فروخت کیلئے رکھا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کومخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز سہیل نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی کتابی موبائیل ویان کی نظام آباد آمد پر ہم تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور اردو زبان کے فروغ کیلئے اور خاص کر اردو طلبہ، ریسرچ اسکالرس کیلئے یہ موبائیل ویان فائدہ مند ہے جس کے ذریعہ مختلف علوم کی اردو میں کتابیں فراہم کی جا رہی ہے اور خصوصی رعایت پر یہ کتابیں طلبہ کیلئے دستیاب ہیں. NCPULاردو کے فروغ کے لئے مسلسل جدوجہد کرتاآ رہا ہے اور مختلف اسکیمات کے ذریعہ اردو کی فروغ کی کوشش جاری ہیں. حلیم قمرنے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے ہمارا اتحاد ضرور ی ہے. اس سلسلہ میں ایک دوسرے کے تعاون سے عملی اقدامات انجام دئے جانے چاہئے. اردو زبان کو زندہ رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے چونکہ ہمار ی تاریخ، تہذیب و تمدن ان کتابوں میں محفوظ ہے جس سے نسل نو کو واقف کرانا ضروری ہے۔ عبدالمقیت سابق کارپوریٹرنے کہا کہ اردو کی کتابیں آپ کے گھر کی دہلیز تک قومی کونسل پہنچا رہی ہے اردوداں طبقہ کو چاہئے کہ ان سے استفادہ کریں۔ این سی پی یو ایل کی اس ویان کی آمد کے موقع پررضی الدین لیکچرار، ڈاکٹر عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر،سید وسیم، شرجیل پرویز تحریک نفاذ اردو، عبدالوحید، سید جاوید، ریسر چ اسکالرس، شعراء ا کرام، اساتذہ برادری، صحافیوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے مشاہدہ کیا اور اپنے ذوق کی کتابیں بھی خریدی۔ ویلور صدیقی ڈائرکٹر ویان نے کتابوں کا جامع تعارف پیش کیا.

Post source : pressnote