June 04, 2020

محرم کے بغیر 2300 سے زائد خواتین نے حج فریضہ ادا کیا

نئی دہلی-5 اکتوبر/ مرکزی وزیرجناب مختارعباس نقوی نے کہاکہ اس سال ملک بھرکے 21مختلف مقامات سے 500سے زیادہ پروازوں کے ذریعہ 2لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نےفریضہ ٔ حج اداکیا۔ ان میں 48فیصد مسلم خواتین شامل ہیں ۔ اس سال کل 2340مسلم خواتین  نے کسی مرد محرم کے بغیرفریضہ ٔ حج اداکیا۔ پنجاب کی محترمہ عطربی بی ( 100سال عمر) حج کرنے والے سب سے بزرگ خاتون تھیں ، جب کہ بہارکے جناب صدراعلیٰ ( عمر98) سب سے بزرگ حج کرنے والے مرد تھے ۔ حج 2020کے لئے بھی ان تمام خواتین کو جو محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست دیں گی لاٹری نظام سے مستثنیٰ رکھاجائے گا۔

Post source : Pib