October 23, 2019

حیدرآباد میں انسانیت کو شرمسار اور رشتہ کو تار تار کرنے والا گھناونا واقعہ

حیدرآباد میں انسانیت کو شرمسار اور رشتہ کو تار تار کرنے والا گھناونا واقعہ
Photo Credit To Representative image

حیدرآباد-5 اکتوبر( اردو لیکس) حیدرآباد میں انسانیت کو شرمسار اور رشتہ کو تار تار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔جہاں ایک شخص نے نشہ کی حالت میں اپنی 80 سالہ نانی کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔تاہم بوڑھی خاتون کی چینخ وپکار پر اڑوس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور درندہ صفت انسان کی پٹائی کردی۔انتہائی گھناؤنا واقعہ حیدرآباد کے تکارام گیٹ علاقہ میں گزشتہ رات پیش آیا ۔پولیس ایس آئی سرینو کے مطابق .. اڈہ گٹہ بی سیکشن ایریا کی ایک بزرگ خاتون (80) اپنے شوہر کے انتقال کے بعد  بیٹی کے گھر میں زندگی گزار رہی تھی ۔ بوڑھی کے دو نواسے ہیں۔ ان میں سے ، رگھو (37) کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ رگھو شراب کا عادی ہے۔ نشہ کی حالت میں رگھو نے  گھر میں نانی کو تنہا دیکھ کر اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی بوڑھی عورت نے چیخ وپکار شروع کی مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر کافی پٹائی کردی  اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خاتون کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔

Post source : Urduleaks