October 23, 2019

روی پرکاش دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

روی پرکاش دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد-5 اکتوبر( اردو لیکس) مشہور نیوز چینل ٹی وی9 کےسابق سی ای او روی پرکاش کو پولیس نے تحویل میں لیا ہے۔ بنجارہ ہلز اے سی پی آفس میں پولیس ان کی تفتیش کررہی ہے۔ ٹی وی 9 کے موجودہ سی ای او گوٹیپتی سنگاراؤ نے شکایت کی ہے کہ روی پرکاش غیرقانونی طور پر اے بی سی ایل سے 12 کروڑ روپے رقم کا غلط استعمال کیا تھا۔ جس پر بنجارہ ہلز پولیس نے روی پرکاش اور اے بی سی ایل کے سابق سی ایف او ایم کے وی این مورتی کے خلاف کمپنی کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے اور  دھوکہ دینے کے الزام میں دفعہ 409،418،420 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Post source : Urduleaks