October 23, 2019

مانو ، فاصلاتی طلبہ کی پلیسمنٹ ڈرائیو، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 اکتوبر

مانو ، فاصلاتی طلبہ کی پلیسمنٹ ڈرائیو، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 اکتوبر

حیدرآباد، 6اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل اور نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اشتراک پلیسمنٹ ڈرائیو کی رجسٹریشن کی توسیع شدہ آخری تاریخ میں 8 اکتوبر 2019 مقرر ہے۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج سیل، کے بموجب مانو کے فاصلاتی کورسز کامیاب طلبہ یا فائنل ایئر کے گریجویشن / پوسٹ گریجویشن / ڈپلوما/ سرٹیفکیٹ پروگرامس میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ لنک https://tinyurl.com/jobfairdde پر جو www.manuu.ac.in پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پلیسمنٹ ڈرائیو10 اکتوبر کو صبح 9:30 بجے سی ایس ای بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔ انٹرویو کے وقت طلبہ اپنا تازہ ترین بائیوڈاٹا اور دو پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9985916740 اور 9848171044 پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے فارغین سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

Post source : Press release