October 23, 2019

ایس بی آئی کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈر کے لئے ایک خوشخبری!

ایس بی آئی کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈر کے لئے ایک خوشخبری!

حیدرآباد-7 اکتوبر( اردو لیکس)اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے صارفین کے لئے ایک بہت بڑی پیش کش کا اعلان کیا ہے۔ ایس بی آئی صارفین اب اپنے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ای ایم آئی کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ ابھی تک ، اسٹیٹ بینک نے صرف کریڈٹ کارڈ پر ہی ای ایم آئی کی سہولت فراہم کی ہے ۔ لیکن اب یہ سہولت  ڈیبٹ کارڈ پر بھی فراہم کی جا رہی ہے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ای ایم آئی پر اب کسی بھی چیز کو خریدتے ہوئے اس کی رقم اقساط میں ادا کرسکتے ہیں ۔ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سامان کی خریداری کے لئے 6 سے 18 ماہ کی مدت میں اس کی رقم ادا کرنے کی سہولت رہے گی ۔ ایس بی آئی صارفین کو یہ سہولت  ملک کے 1500 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں واقع 40،000 سے زیادہ مرچنٹس اور اسٹورز میں حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈیبٹ کی کارڈ  حد صارفین کی مالی حیثیت اور کریڈٹ ہسٹری کی بنیاد پر پیش کی جائے گی۔ صارفین اپنے بینک کے رجسٹرڈ موبائل نمبر کے  ذریعہ 567676 نمبر پر DCEMIایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کریں کہ آیا وہ اہل ہیں یا نہیں۔ انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ ان کو مختص کردہ کریڈٹ کی حد کیا ہے 

Post source : Urduleaks