October 23, 2019

آر ٹی سی ملازمین کو برطرف نہیں کیا گیا : چیف منسٹر کے سی آر

آر ٹی سی ملازمین کو برطرف نہیں کیا گیا : چیف منسٹر کے سی آر

حیدرآباد -7 اکتوبر ( اردو لیکس)  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آج واضح کیا ہے کہ آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کو حکومت نے برطرف نہیں کیا ہے بلکہ وہ خود ملازمت سے ہٹ گئے ہیں اس کو ” ڈیسمس ” نہیں بلکہ ” سیلف ڈیسمس ” کہا جاتا ہے کیونکہ حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو ڈیوٹی پر رجوع ہونے کا ایک ڈیڈ لائن مقرر کیا تھا اس ڈیڈ لائن کے اندر ملازمین ڈیوٹی پر رجوع نہیں ہوئے ۔اس طرح ملازمین نے خود اپنے آپ کو ملازمت سے برطرف کرلیا ۔چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اور کارپوریشن کی نظر میں اب  آر ٹی سی کے صرف 1200 ملازمین ہیں ان کے علاوہ کوئی بس ڈپو یا اسٹیشن میں آکر گڑ بڑ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں بس ڈپو اور اسٹیشن کے پاس تعنیات کی جائیں گی ۔

Post source : Urduleaks