October 23, 2019

کھانے میں بال آنے پر شوہر نے منڈھوا دیا بیوی کا سر

کھانے میں بال آنے پر شوہر نے منڈھوا دیا بیوی کا سر

نیی دہلی-8 اکتوبر( اردو لیکس)کھانے میں بال آنے پر لوگ بیوی کو انتباہ دیتے ہیں یا پھر کھانا چھوڑ دیتے ہیں لیکن ایک ظالم شخص نے کھانے میں بال آنے پر اپنی بیوی کا سر منڈھوا دیا۔  یہ عجیب و غریب واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا۔ ضلع جوئے پروہیت سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ببلو منڈل کو کھانے کے دوران پلیٹ میں بال نظر آیا جس پر وہ برہم ہو گیا اور اس نے بلیڈ لے کر اپنی بیوی کا سر منڈھ دیا۔ گاؤں والوں نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت کی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے‌۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس معاملے میں شوہر کو 14 سال کی سزا بھی ہوسکی ہے۔

Post source : urduleaks news network