October 23, 2019

عادل آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کا سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں افتتاح

عادل آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کا سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں افتتاح

عادل آباد8-اکتوبر(اردو لیکس/خضر یافعی)آج بروز منگل مستقر عادل آباد کے کیلاش نگر میں ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کا سابق وزیر ورکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر جوگورامنا کے ہمراہ ضلع پریشد چیرمین جناردھن راتھوڑ؛سابق ٹی آر ایس ایم پی عادل آباد جی نگیش؛ضلع صدر ٹی آر ایس عادل آباد لوکا بھوما ریڈی؛رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپوراؤ؛ٹی آر ایس متحرک قائد یونس اکبانی؛محمد عبدالقیوم؛چیرمین جوگوفاؤنڈیشن جوگوپریمیندر؛سابق میونسپل فلور لیڈر بنڈاری ستیش؛مجاہد شاہ؛شہبازخان؛ایوب خان؛آشما؛بالوری گووردھن ریڈی؛نائب صدر ضلع پریشد آر اے راجنا؛مارکیٹ کمیٹی چیرمین میٹوپرہلاد؛اڈی بوجھاریڈی؛منہاج علی؛دلکش جمیل؛ٹی وینکٹ ریڈی اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا نےاخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں ہر تعلقہ لیول پر پارٹی آفیس تعمیر کیا جائےگا۔ضلع عادل آباد میں ابتک تقریباً60لاکھ افراد نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے تحت جو بھی فلاحی اسکیمات کو متعارف کروایا گیا ان تمام اسکیمات سے استفادہ کیلئے دیہاتوں اور غریب عوام کی رہنمائی کرنا پارٹی کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔جوگورامنا نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ہی کی ہدایت پر آج دسہرہ تہوار کے موقع پر ٹی آر ایس کے دفتر کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں تمام تہوار پر سکون ماحول میں جوش و خروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔جوگورامنا نے ٹی آر ایس قائدین کارکنان و محبان اور عوام کو دسہرہ تہوار کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Post source : Urduleaks