October 23, 2019

آر ایس ایس تقریب میں چکن کے تذکرہ سے شرکاء حیران!

آر ایس ایس تقریب میں چکن کے تذکرہ سے شرکاء حیران!

حیدرآباد-8 اکتوبر( اردو لیکس) ایچ سی ایل کے سربراہ شیو ناڈر نے آر ایس ایس کے پلیٹ فارم پر گوشت کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے موہن بھاگوت کے ساتھ تقریب میں شریک تمام کو حیران کردیا ۔ شیو ناڈر نے منگل کے روز ناگپور میں آر ایس ایس کی دسہرہ  تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس کو یہ چیز پسند نہیں ہے ..مگر آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں ۔ میری بیٹی روشنی ناڈر اترپردیش میں تغذیہ کی قلت کے شکار بچوں کے لئے شروع کئے گئے سیکشا پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ان بچوں  کو چکن کھلایا.اس طرح وہ بچوں میں پائی جانے والی غذائی قلت کو  دور کرنے میں کامیاب رہی۔ شیو ناڈر نے کہا کہ ہر شخص کو اس طرح کے پروگرام میں حصہ لینا چاہیے ۔ حکومت کے لئے تمام کام کرنا اور ملک کو تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی اور کارپوریٹ کمپنیاں ، کاروباری افراد ، افراد ، این جی اوز سب مل کر محنت کریں گے تو ملک بہتر ہوگا۔

Post source : Urduleaks