October 23, 2019

حیدرآباد میں بجلی گرنے کا واقعہ

حیدرآباد میں بجلی گرنے کا واقعہ

حیدرآباد 9 اکتوبر (اردولیکس) حیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ میں ریس کورس کے قریب کل ہوئی زبردست بارش کے دوران ایک مکان پربجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بجلی گرتے ہی زورکی آواز آئی اوراپارٹمنٹ میں مقیم افراد خوف کے عالم میں گھروں سے باہرنکل آئے۔ مکان مالک نے بتایا کہ زورکی آوازآئی جاکردیکھنے تک مکان کی چھت پرسوراخ تھا اوردیواروں پردراڑیں پڑگئیں تھیں۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post source : urduleaks