October 23, 2019

صحافیوں اور انکے ارکان خاندان کیلیے فری میگا ہیلتھ کیمپ

صحافیوں اور انکے ارکان خاندان کیلیے فری میگا ہیلتھ کیمپ

حیدرآباد 9 اکتوبر( پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈیبلو جے ایف) کی جانب سے مِنا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپیٹل کے اشتراک سے صحافیوں اور انکے افراد خاندانوں کے لیے دوسرا میگا ہیلتھ کیمپ ہفتہ ١٢ اکتوبر کو مہدی پٹنم (عکاز کامپلیکس کے پیچھے) حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل کیمپ میں ڈینگو، وائرل بخار، فلو، سردی زکام، بی پی، شوگر، آنکھوں کے امراض، وغیرہ کے متعلق جانچ کی جائگی۔ ضرورت پڑنے پر معائنے مفت کئے جائینگے، اور کمزور آنکھوں والوں کو چشمہ بھی مفت دیا جائے گا۔

فیڈریشن کی جانب سے تمام صحافیوں کو معہ خاندان تشریف لا کر اس زرین موقعہ سے استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی جاتی ہے۔ پہلے سے کوئی صحت سے متعلق شکایات ہوں تو رپورٹ اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

اپنا نام درج کرانے کے لیے ان فون نمبرات پر ایس ایم ایس کیجیے۔
9985937610; 9246729747;
ایس ایم ایس میں نام، پتہ، ادارہ کا نام، اور کوئی شکایت ہو تو لکھیں۔

Post source : Press release